لاہور(سی این پی) یوم پاکستان پر مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کے مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل سید عمران ماجد علی، ایئر آفیسر کمانڈنگ پی اے ایف ایئر مین اکیڈمی کورنگی شریک تھے۔ پاک فضائیہ کے چاک و چوبند دستے نے ستلج رینجرز کی جگہ پر مزار اقبال پر حفاظتی ذمہ داریاں سنبھالی، ایئر کموڈور تنویر احمد بیس کمانڈر پی اے ایف بیس لاہور بھی اس موقع پر موجود تھے۔مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل عمران ماجد علی نے پریڈ کا معائنہ کیا اور مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی، پاک فضائیہ کے چاک چوبند دستے نے مزار اقبال پر سلامی پیش کی اور فاتحہ خوانی کی، ملک و قوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔اس موقع پر مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل سید عمران ماجد علی نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلمبند کیے۔واضح رہے کہ اسلام آباد میں آج دن کا آغاز 31 توپوں کی سلامی سے ہوا، صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔
ارکان اسمبلی اپنے حلقوں میں روٹی کے نرخ کی نگرانی کریں، وزیر اعلیٰ پنجاب
سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع میجر جنرل طلال بن عبداللہ دورہ پاکستان پر پہنچ گئے
پاکستان کی ترقی کے لیے کسی بھی قسم کی سستی اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔وزیراعظم
سندھ کابینہ میں شامل کیے گئے مزید آٹھ وزرا نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا
سعودی عرب کے رجیم چینج میں کردار بارے شیر افضل مروت کے بیان سے پی ٹی آئی کا اظہار لاتعلقی
14 سالہ گھریلو ملازمہ کی پھندا لگی لاش بر آمد
9مئی کے مقدمات جلد منطقی انجام کو پہنچیں گے ، عطا تارڑ
پاکستان گرلز گائیڈز ایسوسی ایشن نے عالمی یوم صحت منایا
وزیر داخلہ کا بجلی کی اووربلنگ میں ملوث عملےکے خلاف ایکشن کاحکم
اسلام آباد ائیر پورٹ مئی میں آؤٹ سورسنگ کیلئے تیار ہو جائیگا، خواجہ آصف