اسلام آباد( سی این پی) وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ 23 مارچ ہماری قومی تاریخ کا عہد ساز دن ہے جو ہمیں ماضی کی یاد دلاتا ہے اور آج کا دن موجودہ حالات پر غور و فکر کی دعوت اور خوشحال مستقبل کی تحریک دیتا ہے۔
یوم پاکستان کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کا قیام یقیناً 20 ویں صدی کا ایک معجزہ ہے، گزشتہ 75 سال کے سفر نے ہمیں جنگوں سے نبرد آزما ہوتے اور قدرتی آفات سمیت بہت سے بہرانوں سے نمٹتے دیکھا ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ کئی مواقع ایسے آئے کہ ہم نے مشکلات پر قابو پایا اور کئی سنگ میل حاصل کئے، ہم نے ان چیلنجز کو نظر نہیں کرنا جو ہمارے سامنے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ 23 مارچ ہماری قومی تاریخ کا عہد ساز دن ہے جو ہمیں ماضی کی یاد دلاتا ہے، آج کا دن موجود حالات پر غور و فکر کی دعوت اور خوشحال مستقبل کی تحریک دیتا ہے۔
یاد رہے کہ ملک بھر میں آج یوم پاکستان قومی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، سیاسی اورمذہبی جماعتوں کے زیراہتمام یوم پاکستان کی مناسبت سے سیمینار اور کانفرنسوں کا انعقاد ہوگا اور ریلیاں نکالی جائیں گی، شرکا حوصلوں، امنگوں اور ہمت و جرات کی لازوال داستان رقم کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔
جسٹس اشتیاق ابراہیم نے بطور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اپنے عہدہ کا حلف اٹھا لیا
پارٹی کے دوران فائرنگ سے لڑکی جاں بحق
وزیر داخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
تمباکو کمپنیز کی پاکستانی بچوں کو تمباکو نوشی کی طرف راغب کرنے کی ایک نئی خطرناک چال
پاکستانی نوجوان کی رنگارنگ نسلی ثقافتی تجربات کے ذریعے چین سے متعلق آگاہی میں اضافہ
قومی و صوبائی حلقوں میں ضمنی انتخابات کل ہونگے
ایف سی بلوچستان نارتھ نے بلوچستان اور سندھ کی بین الصوبائی سرحد پر سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی
پولیس مقابلہ ، دوڈاکوہلاک، کانسٹیبل شہید
پاکستان کے میزائل پروگرام میں تعاون، 4 کمپنیوں پر پابندی عائد
آئی ایم ایف کے اجلاس کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں