کتابوں کی قیمتیں آسمان پر، تعلیم مزید مہنگی ہوگئی

اسلام آباد(سی این پی) والدین کیلئے بچوں کی کتابیں خریدنا بھی مشکل ہوگیا، کاغذ کی قیمتیں بڑھنے سے مناسب قیمت پر کتابیں خریدنا ممکن نہ رہا۔دو ہزار کی کتابوں کا سیٹ آٹھ ہزار تک جا پہنچا ہے، بچوں کے نئے تعلیمی سال کے آغاز پر کتابوں اور کاپیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے والدین اور اساتذہ سبھی کو پریشان کر دیا ہے۔والدین کا کہنا ہے کہ حکومت بتائے عوام کھانا پینا چھوڑ دے یا بچوں کو پڑھانا چھوڑ دے کیونکہ دونوں چیزیں ایک ساتھ تو ممکن نہیں رہیں۔والدین کے علاوہ بڑھتی ہوئی مہنگائی سے دکان دار بھی پریشان ہیں، پینٹ، پینسل ہو یا پاؤچ اور جیومیٹریاں، سب کی قیمت آسمان پر پہنچ چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں