کراچی،بیرون ملک سے آنیوالے تین افراد میں منکی پاکس کی علامات

کراچی(سی این پی)کراچی میں بیرون ملک سے منکی پاکس کے تین مشتبہ کیسز سامنے آئے ہیں۔میڈیا گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر محکمہ بارڈر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر غلام مرتضیٰ شاہ نے کہا کہ بیرون ملک سےکراچی آنے والے اب تک منکی پاکس کے تین مشتبہ مسافر سامنے آئے ہیں، تینوں مسافروں میں دوران اسکریننگ منکی پاکس کی علامات پائی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ مسافروں کی مزید جانچ پڑتال آئسولیشن سینٹرز میں جاری ہے اور تصدیق ہونے پر مسافروں کو ایک سے دو ہفتے تک آئسولیشن سینٹر میں رکھا جائےگا۔ڈاکٹر غلام مرتضیٰ شاہ کے مطابق لاہور، اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر ائیرپورٹس پر اسکریننگ کاعمل جاری ہے، ملک کےتمام ائیرپورٹس پر منکی پاکس کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد ہائی الرٹ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں