رئیل اسٹیٹ سیکٹر شدید ترین مشکلات کا شکار ہے،عادل نواز

راولپنڈی (سی این پی) ریئل اسٹیٹ کنسلٹنٹس ایسوسی ایشن(ریکا ڈی ایچ اے ۔آ ئی۔آ ر ) کے جنرل سیکرٹری عادل نواز بھٹی نے کہا ہے کہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر اور اس سے وابستہ لاکھوں کنسلٹنٹس شدید ترین مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ پہلے صرف سرمایہ ملک سے باہر منتقل ہوتا تھا اب سرمایہ کار بھی انتہائی تیزی سے بیرون ملک منتقل ہو رہے ہیں ایسی صورت میں آئی ایم ایف کے دبائو کے تحت کئے گئے فیصلوں سے ناقابل تلافی نقصان ہوگا ۔ حکومت کو کاروباری حلقوں کو مشاورتی عمل میں شامل کرنا ہوگا۔ اپنے ایک بیان میں عادل نواز بھٹی کا کہنا تھا کہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر پر گزشتہ چند سالوں سے مسلسل دبائو ڈالا جا رہا ہے مگر جواب میں کسی طرح کی مراعات متعارف نہیں کی جا رہیں۔آئندہ بجٹ میں رئیل اسٹیٹ ایجنٹس اور رئیل اسٹیٹ سیکٹر پر کسی بھی قسم کے اضافی ٹیکس پر رئیلٹرز کا شدید ردعمل آئے گا۔ اس بار رئیلٹرز خاموش نہیں بیٹھیں گے۔انہوں نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو ریگولیٹ کر کے باقاعدہ صنعت کا درجہ دیا جائے اور رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی ایکٹ کا نفاذ اس سلسلے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں