“دلا بھٹی ” کی زندگی پر مشتمل اسٹیج ڈرامہ جمعے کو پیش کیا جائے گا

اسلام آباد(سی این پی)پاکستان کی معروف پروڈیوسر و ڈائریکٹر عاصمہ اسماعیل بٹ اپنے نیشنل ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئیے پنجاب کے معروف تاریخی کردار “دلا بھٹی ” کی زندگی پر مشتمل ایک اسٹیج ڈرامہ پیش کریں گی, اس کھیل میں ہدایت کاری کےامور عاصمہ اسماعیل بٹ خود انجام دیں گی , اس کے لکھاری ارشد چہال ہیں , جب کہ اس اسٹیج ڈرامہ کے ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر سلیمان سنی ہونگے, اس ڈرامہ کو سپانسر آل پاکستان چائینیز اووسیز یوتھ فیڈریشن کرے گی, یہ ڈرامہ 26 مئی 2023 بروز جمعہ شام 7 بجے پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس اسلام آباد میں پیش کیا جائے گا, ڈرامہ میں ٹی وی اور اسٹیج کے نامور فنکار اس کھیل میں اپنا کردار ادا کریں گے , جن میں فنکارکلیم خان , افضال لطیفی ,علی زیب, سپنا شاہ, کوکب ڈار, ممتاز خان , جھلک, و دیگر شامل ہیں۔ ڈرامہ کی ریہرسل کے موقع پر عاصمہ اسماعیل بٹ نے بتایا کہ یہ ڈرامہ پنجاب کے شیر دل جوان ” دلا بھٹی “کی جرات مندانہ زندگی پر مشتمل ہے , جس میں ان کی زندگی کے انمول لمحوں اور بہادری کے کارناموں کی عکس بندی کی جائے گی, اس کھیل کی مدد سے نوجوان نسل کو یہ پیغام دیا جائے گا کہ اپنے قومی ہیروز کے نقش قدم پر چلیں , کیوں کہ زندہ قومیں ہمیشہ اپنے ہیروز کو یاد رکھتی ہیں , لیکن جو انھیں فراموش کر بیٹھتے ہیں, ناکامی ان کا مقدر بنتی ہے, عاصمہ اسماعیل بٹ کا کہنا تھا کہ فقط بلیک اینڈ وائٹ دور میں دلا بھٹی پر ایک فلم بنائی گئی, اس کے بعد ہندو پاک میں اس عظیم کردار پر کوئی فلم یا ڈرامہ نہیں بنایا گیا , یہ ہماری خصوصی کاوش ہے جو یقینأ دیکھنے والوں کو پسند آئے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں