آڈیو لیکس کمیشن، رجسٹرار نے ججز پر اعتراضات کی حکومتی درخواست واپس بھیج دی

اسلام آباد(سی این پی) سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے آڈیو لیکس کمیشن کیس میں ججز پر اعتراضات کی وفاقی حکومت کی درخواست واپس کردی۔وفاقی حکومت نے آڈیو لیکس کمیشن کے خلاف دائر درخواستوں پر بننے والے بینچ پر اعتراض عائد کیا تھا جس میں حکومت کی جانب سے چیف جسٹس پاکستان، جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منیب اخترکیخلاف درخواست دائر کی گئی تھی۔وفاقی حکومت نے استدعاکی تھی کہ چیف جسٹس، جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منیب اخترآڈیو لیک کامقدمہ نہ سنیں۔سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے وفاقی حکومت کی درخواست پر اعتراض کرتے ہوئے اسے واپس کردیا اور ہدایت کی کہ جو درخواست کرنی ہو وہ کھلی عدالت میں کریں۔

دوسری جانب چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں آڈیولیکس انکوائری کمیشن کے خلاف عمران خان سمیت دیگرکی درخواستوں پرسماعت ہوئی۔ دورانِ سماعت چیف جسٹس نے کہا کہ ہمارےپاس موجودہ کیس میں کچھ درخواستیں آئی ہیں ان کوکیس میں شامل کرلیں گے،اٹارنی جنرل کی درخواست پر پہلے سماعت کریں گے اور بینچ پر اعتراض کے معاملے پر اٹارنی جنرل کے دلائل سنیں گے۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ بینچ پر اعتراض پر گزشتہ سماعت میں فیصلہ نہیں کیا تھا، اب نئی درخواستوں پر اگلے ہفتے دلائل سن لیں گے۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں