راہول گاندھی نے بی جے پی کاگھناؤنا ہندو نظریہ بے نقاب کردیا

نئی دہلی (سی این پی) بھارتی لوک سبھا کے ممبر راہول گاندھی نے بی جےپی کےگھناؤنےہندونظریے کوبےنقاب کردیا۔تفصیلات کے مطابق کانگریس رہنما راہول گاندھی نے بی جےپی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میں نےگیتا پڑھی ہے، متعددہندو کتابیں پڑھی ہیں لیکن بی جے پی کے بیان کردہ ہندو مت کاتذکرہ کہیں نہیں پڑھا، بی جےپی جوکرتی ہےوہ ہندومت کےبرعکس ہے۔راہول گاندھی نے مزید کہا کہ میں نےکسی ہندورہنما سےنہیں سنا، آپ اپنےسےکمزورلوگوں کودہشت زدہ کریں یانقصان پہنچائیں جوکہ بی جےپی کاایجنڈاہے، بی جےپی جس ہندوقوم پرستی کی بات کرتی ہے وہ دراصل نسلی امتیازہے۔

کانگریس رہنما نے کہا بی جےپی کےممبران کسی بھی قیمت پراقتدارحاصل کرنےکےلیےکچھ بھی کریں گے، بی جےپی اس بات کو یقینی بنانےکیلئےکچھ بھی کریگی کہ ہندوستانی ذات پات کے ڈھانچے اورشہر کے سماجی ڈھانچےکوخطرہ نہ ہو۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بی جےپی چندلوگوں کاغلبہ چاہتی ہےاور ان کایہی حقیقی مقصدہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں