اسلام آباد (سی این پی )تھانہ سکرٹریٹ کی حدود بری امام سے دو سالہ بچی اغوا،وفاقی پولیس کے افسران بے بس شہر اقتدار سے آئے روز معصوم بچے اغواء ہونے لگے پولیس بچوں کا سراغ لگانے میں ناکام ہو گئی گزشتہ ماہ تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقے سے لاپتہ ہونے والے 14سالہ بچے کا سراغ لگانے میں پولیس تاحال ناکام رہی متاثرہ والدین کی امیدیں دم توڑنے لگی۔تفصلات کے مطابق تھانہ سیکرٹریٹ پولیس کوطارق محمود نے بتایا کہ شام اپنی فیملی کے ہمراہ بری امام دربار پر سلام کیلئے آئے تھےکہ میری2 سالہ بیٹی عزاء گم ہو گئی جس کو تلاش کر نے کی بہت کوشش کی لیکن اس کا کچھ پتا نہ چلا جس پر دربار میں لگے سیکورٹی کیمرے چیک کیے تو معلوم ہوا کہ بچی کو ایک عورت اپنے ساتھ لے کر جا رہی ہے جب کے باہر کے کیمرے میں اس عورت کے ساتھ ایک مرد بھی تھا جو میری بیٹی کو اغوا کر کے لے گئے ہیں ادھر تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقے ترلائی سے لاپتہ ہو نے والے 14 سالہ عبدالہادی کو ایک ماہ گزر جانے کے باوجود تاحال تلاش نہ کیا جاسکا عبدالہادی کی گمشدگی بارے 21 اگست کو تھا نہ شہزاد ٹاؤن میں درخواست دی گئی تاہم پولیس کی جانب سے حسب روایت ٹال مٹول سے کام لیتے ہوئے اعلی افسران کے نوٹس پر 27 آگست ایف ائی آر نمبر 581/23درج تو کر لی لیکن ایک 32 دن گزر جانے کے باوجود بچے کا کوئی سراغ نہ ملا اسلام آباد میں بچوں کے اغوا اور لاپتا ہونے کے واقعات نے والدین کو خوف و ہراس میں مبتلا کر رکھا ہے عبدالہادی کے بھائی کا کہنا تھا کہ اتنے دن گزر جانے کے باوجود پولیس میرے بھائی کو تلاش نہ کر سکی اب تو ہماری امیدیں بھی دم توڑتی جا رہی ہیں
