اسلام آباد (سی این پی)تھانہ سیکرٹریٹ کی حدود بری امام سے دن کو اغوا ہو نے والی دو سالہ بچی عزاء کو بازیاب کروا لیا گیاپولیس کی جانب سے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے چند گھنٹوں میں تما م تر دستیاب جدید تکیکنی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اغواء کنندہ خاتون کو گرفتار کرکے اغواء شدہ بچی عزاءکوبازیاب کر کے والدین کے حوالے کر دیا گیا واضح رہے کہ مورخہ21.09.23 کو طارق محمود ولد نثار احمد سکنہ وارڈ نمبر 14 اے محلہ منڈی مویشی کوٹ ادو (حال) علی پور فراش نے تحریری درخواست دی کہ اس کی بیٹی عزاء بعمر2 سال کو کوئی اغواء کر کے لے گیا مدعی کی تحریری درخواست رپر مقدمہ نمبر 390 مورخہ21.09.23 بجرم364A/34 ت پ تھانہ سیکرٹریٹ درج رجسٹر کیا گیا ابتدائی تفتیش عمل میں لاتے ہوئے موقع پر جا کر دربار کے کیمرہ جات چیک کرکے فوٹیج حاصل کی گئی تما م تر دستیاب جدید تکیکنی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اغواء کندہ خاتون کو گرفتار کرتے ہوئے اغواء شدہ بچی بعمر دو سال بازیاب کر کے بچی کو والدین کے حوالے کر دیا گیا ۔
