عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ،بجلی ایک روپے 78 پیسے مہنگی

اسلام آباد(سی این پی) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی فی یونٹ ایک روپے اٹھہترپیسے مہنگی کردی ، بجلی جولائی کے لیےفیول ایڈجسٹمنٹ مد میں مہنگی کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی ایک روپے اٹھہترپیسےفی یونٹ مہنگی کرنےکی منظوری دے دی ، بجلی صارفین پرچوبیس ارب ساٹھ کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔بجلی جولائی کے لیےفیول ایڈجسٹمنٹ مد میں مہنگی کی گئی ہے،اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک لائف لائن زرعی صارفین پر نہیں ہوگا۔سی پی پی اے نے کہا جولائی میں ہائیڈل سے 32.53 فیصد، کوئلے سے 14.33 فیصد ، مقامی گیس سے 11.81 فیصد، درآمدی ایل این جی سے24.71 فیصد بجلی پیدا کی گئی جبکہ فرنس آئل سے 5.50 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔نیپراحکام کا کہنا تھا کلہ فرنس آئل سے پلانٹس چلائے جاتے تو5 ارب60 کروڑکی بچت ہوسکتی تھی، بہتر صلاحیت والے پلانٹس چلائے جاتے تو ریلیف فراہم کیا جاسکتا تھا۔چیئرمین نیپرا نے کہاکہ کوٹ ادوپاورپلانٹ کی کیپسٹی کی تفصیلات فراہم کریں، جس پر ممبرنیپرا کا کہنا تھا کہ میرٹ کیا تھااور کیا تبدیلی کی گئی تفصیلات فراہم کریں، میرٹ آرڈرتبدیل کرنے سے نقصانات ہوتا ہے، اس کی تفصیلات دیں۔یاد رہے گذشتہ ماہ نیپرا نے بجلی فی یونٹ 9 روپے سستی کردی تھی، جس سے صارفین کو ایک ارب 10 کروڑ روپے کا ریلیف ملا، کمی کی منظوری جون کےماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں دی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں