اسلام آباد(سی این پی)فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ یوم دفاع بہادر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر منائیں گے، کشمیر پاکستان کا دفاعی حصار ہے۔وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کشمیریوں کے موقف کا دفاع پاکستان مضبوط کرنے کے مترادف ہے، پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ڈٹ کر کھڑا ہے، ہر محاذ پر بھارتی مظالم کو بے نقاب کرتے رہیں گے۔
