ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا

اسلام آباد (سی این پی )آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔پنجاب، خیبرپختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند/سموگ کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد اور پشاور سات ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور تیرہ، کراچی اٹھارہ، کوئٹہ دو، گلگت منفی دو، مری پانچ اور مظفر آباد چھ ڈگری سینٹی گریڈ۔

ہندوستان کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے موسم کی پیشن گوئی کے مطابق سری نگر، جموں، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہمولہ میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ جبکہ لیہہ میں موسم انتہائی سرد اور خشک ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:

سری نگر، اننت ناگ اور شوپیاں صفر ڈگری سینٹی گریڈ، جموں دس، لیہہ منفی چھ اور پلوامہ اور بارہمولہ میں ایک ڈگری سینٹی گریڈ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں