ایم ٹی آئی ایکٹ ہسپتالوں کے انتظامی امور بہتر بنانے کیلئے ہے، وزیراعظم

اسلام آباد(سی این پی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایم ٹی آئی ایکٹ ہسپتالوں کے انتظامی امور بہتر بنانے کیلئے ہے۔وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ایم ٹی آئی ایکٹ نجکاری نہیں ہے، یہ ایکٹ اصلاحاتی منصوبے کا حصہ ہے، تمام ہسپتال سرکاری ہی رہیں گے، بہتر انتظامات سے مریضوں کو سہولتیں ملیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں