بس کھائی میں گرنے سے 10 افراد جاں بحق

خانپور(سی این پی )تحصیل خانپور کے علاقے سربروٹ میں مسافر بس ترناوہ کھوئی بگراں کے مقام پر کھائی میں گر گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق افسوسناک حادثے میں 10 افراد جاں بحق جبکہ 20 سے زائد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق مسافر بس ہلی سے راولپنڈی جارہی تھی، بس میں بچوں اور خواتین سمیت 45 سے 50 مسافر سوار تھے۔ریسکیو حکام کے مطابق جاٸے حادثہ پر امدادی سرگرمیوں کے لیے جانے والی جیپ بھی حادثہ کا شکار ہو گٸی، حادثہ ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی ہو گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں