تشدد سے بچے کی ہلاکت، دینی معلم کو سزائے موت

کراچی(سی این پی)کراچی کی ملیر ماڈل کورٹ نے 9 سالہ بچے کو تشدد کرکے قتل کرنے کے جرم میں قاری نجم الدین کو سزائے موت سنا دی۔ایڈیشنل سیشن جج نوید سومرو نے مجرم پر 20 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔پولیس کے مطابق مجرم قاری نجم الدین نے مدرسے کے طالب علم کو تین روز زنجیروں سے باندھ کر اس پر تشدد کیا۔پراسیکیوشن کے مطابق قاری نجم الدین نے 9 سالہ حسین کو جنوری 2018 میں تشدد کر کے قتل کیا۔مجرم کے خلاف مقدمہ تھانہ بن قاسم میں درج ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں