اسحاق ڈار چین کا 4 روزہ دورہ کرینگے

اسلام آباد (سی این پی )نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار 13 سے 16 مئی تک چین کا 4 روزہ دورہ کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دورے کے دوران اسحاق ڈار  چینی وزیر خارجہ کے ساتھ پانچویں پاک چین وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی شریک صدارت کریں گے۔

دونوں فریقین اقتصادی اور تجارتی تعاون سمیت پاک چین دوطرفہ تعلقات کا جامع جائزہ لیں گے، اعلیٰ سطح کے تبادلے اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کی اپ گریڈیشن اور مستقبل کے رابطے کے اقدامات ہوں گے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ دونوں رہنما علاقائی جغرافیائی سیاسی منظر نامے اور کثیرالجہتی فورم پر دوطرفہ تعاون پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے موقع پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی چینی رہنماؤں، سینئر وزراء اور سرکردہ کارپوریٹ ایگزیکٹوز سے ملاقات بھی متوقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں