محسن نقوی کی قومی کرکٹرز سے ملاقات، ایک ہو کر کھیلنے کی تلقین

ڈبلن (سی این پی )ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاریاں کے سلسلے میں دورہ آئر لینڈ پر موجود قومی کرکٹ ٹیم سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ملاقات کی ہے، ملاقات دو گھنٹے تک جاری رہی جس میں آئندہ میچوں کے حوالے سے حکمت عملی پر طویل مشاورت کی گئی، اس موقع پر چیئرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں کو محنت، جذبے اور پروفیشنل اپروچ کے ساتھ کھیلنے کی تلقین کی،محسن نقوی نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ یکسر مختلف اور جارحانہ اپروچ کی حامل ہے۔ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے جدید و نئے انداز کے مطابق کھیل کر ہی جیت ممکن ہو گی۔

محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ کمرے میں بیٹھ کر حکمت عملی ترتیب دی جا سکتی ہے لیکن اصل امتحان میدان میں ہوتا ہے۔ جہاں پرفارمنس نظر آنی چاہیے۔ محسن بلاشبہ تمام کھلاڑی باصلاحیت ۔ پروفیشنل اور بہترین ہیں۔قومی ٹیم کا باولنگ اٹیک شاندار ہے۔ فیلڈنگ پر بہت توجہ کی ضرورت ہے تاکہ مخالف ٹیم کو کوئی بھی چانس نہ مل سکے ۔ کھلاڑی پاکستان کیلئے امید ہیں اور آپ نے قوم کی توقعات پر پورااترناہے۔ فتح کے لیے ٹیم ورک بنیادی چیز ہے۔11 کھلاڑی ایک ہوکرپاکستان کے لئے جان لڑا دیں گے تو کامیابی قدم چومے گی۔ پاکستانی قوم کرکٹ سے محبت کرتی ہے اور قوم کو اپنے کھلاڑیوں سے امیدیں ہیں۔ آخری بال تک فائٹ کریں۔ مقابلہ ہوتا دکھائی دینا چاہیے۔ آئرلینڈ سے پہلے میچ میں شکست کو کوئی بھی قبول نہیں کر رہا۔ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے بعد اصل امتحان ورلڈکپ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں