جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا آزاد کشمیر میں ہڑتال اور احتجاج ختم کرنے کا اعلان

مظفر آباد (سی این پی )آزاد کشمیر میں مظاہرین کے مطالبات کے لیے بنائی گئی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے ہڑتال اور  احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ حکومت نے مظاہرین کے تمام مطالبات مان لیے تھے اور مطالبات کی منظوری کے بعد حکومت آزاد کشمیر کی جانب سے باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا تھا۔

جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے ہڑتال اور احتجاج ختم کرنے کے اعلان کے بعد آج 5ویں روز آزاد کشمیر میں ٹرانسپورٹ جزوی طور پر بحال ہونا شروع ہو گئی، مختلف اضلاع سے لانگ مارچ کے شرکاء کی اپنے اپنے علاقوں میں واپسی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے احتجاجی تحریک کے دوران 3 افرادکی ہلاکت کے باعث آج یوم سوگ منایاجا رہا ہے، شہر میں تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے بند ہیں۔ترجمان جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ آج کاروباری مراکز، بازار اور دکانیں3 بجے تک بند رہیں گی، آزادکشمیر کے مختلف اضلاع میں انٹرنیٹ سروس کہیں معطل  اور کہیں متاثر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں