نان فائلرزایف بی اآر کے ریڈارپر،ایک لاکھ 15ہزارافراد کو نوٹس جاری

اسلام آباد(سی این پی)نان فائلرز ایف بی آر کے ریڈار پرایک لاکھ 15 ہزار سے زائد افراد کو ٹیکس نوٹس جاری کردیے۔ ان افراد نے 2 سال کے دوران اربوں روپے کی بینک ٹرانزیکشنزکے علاوہ پراپرٹی کی خرید وفروخت کی ۔ایف بی آر نے 142 بڑے نادہندگان سمیت ایک لاکھ 15 ہزار سے زائد نان فائلرزکو وضاحت کیلئے انکم ٹیکس نوٹسز جاری کیے جنہوں نے سال 2017 اور 18 کے دوران 977 ارب روپے سے زائد کی بینک ٹرانزیکشنز کیں ۔اس دوران 14 لاکھ 38 ہزارسے زائد پراپرٹی ٹرانزیکشنز بھی ہوئیں جن میں سے 1495 ارب روپے کی جائیدادیں خریدی یا بیچی گئیں۔ایف بی آرکے مطابق بجلی اور گیس کے بلوں کی بنیاد پرصنعتی اور کمرشل صارفین سمیت 35 لاکھ افراد کا ڈیٹا بینک تیار کیا جا چکا جبکہ ان افراد کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے نوٹس جاری کرنے کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد گزشتہ سال 25 لاکھ 64 ہزار سے تجاوز کر گئی تھی۔ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ رواں سال اس تعداد 40 کو لاکھ تک لے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں