آئندہ مالی سال پاکستان میں مہنگائی کی شرح 15 فیصد تک رہنے کا امکان ہے، ورلڈ بینک

اسلام آباد (سی این پی )عالمی بینک کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال پاکستان میں مہنگائی کی شرح 15 فیصد تک رہنے کا امکان ہے جو رواں برس تقریباً 26 فیصد تک رہے گی۔عالمی بینک کی طرف سے پاکستانی معیشت سے متعلق جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال میں معیشت کی شرح نمو 1.8 فیصد رہے گی جو اگلے سال 2.3 فیصد کی شرح سے بڑھے گی۔

عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق اگلے مالی سال زراعت اور صنعت کی شرح نمو 2.2 فیصد ہو گی جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ معیشت کا تقریباً 0.6 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا آئندہ مالی سال مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کا 7.4 فیصد ہو سکتا ہے جو رواں سال مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کے 8 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں