پاک ایران خوش گوار تعلقات میں ابراہم رئیسی کی کوششوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ڈاکٹرحمیرا طارق

اسلام آباد(سی این پی )جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی حادثاتی وفات پر گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ابراہیم رئیسی امت مسلمہ کے عظیم اور نڈر لیڈر تھے  پاک ایران خوشگوار اور مضبوط تعلقات کے سلسلے میں ان کی کاوشوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا -انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ اور دیگر افراد کی شہادت پر پاکستانی قوم اور جماعت اسلامی ایرانی عوام کے دکھ میں برابر کی شریک ہے ۔ڈپٹی سیکرٹریز ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی ، ڈاکٹر زبیدہ جبیں ، طیبہ عاطف ، عطیہ نثار ، عفت سجاد ،ڈپٹی سیکرٹری و ڈائریکٹر میڈیا سیل ثمینہ سعید ،ناظمہ صوبہ پنجاب شمالی ثمینہ احسان، ،ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیا سیل سعدیہ حمنہ ،سیکرٹری اطلاعات فریحہ اشرف نےبھی عظیم لیڈر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ کی ہر دکھ اور مصیبت کی گھڑی میں عظیم رہنما ان کے ساتھ کھڑے ہوتے تھے اورپاک ایران تعلقات کے لئے ان کی محنت اور کوششیں نا قابل فراموش ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں