وزیر اعلیٰ پنجاب کی ایئرایمبولینس کیلئے جون کی ڈیڈ لائن

لاہور(سی این پی )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں ایئر ایمبولینس سروس جلد شروع کرنے کا حکم دیتے ہوئے جون کی ڈیڈ لائن مقررکردی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ایئر ایمبولینس اور ایمرجنسی سروسز سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہ دور دراز علاقوں سے مریض شفٹ کرنےکے لیے ایئر ایمبولینس سروس استعمال ہوگی۔

اس موقع پر مریم نواز نے طلبہ کے لیے سی پی آر ٹریننگ پروگرام شروع کرنےکی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ اسکولوں،کالجوں اور یونیورسٹی کےطلبہ و طالبات کو ہارٹ اٹیک کی فرسٹ ایڈ ٹریننگ دی جائےگی۔اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ نے سی پی آر ٹریننگ پروگرام شروع کرنے کی منظوری دے دی۔

وزیر اعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایئر ایمبولینس سروس کے لیے موک ایکسرسائز کا مرحلہ مکمل ہوگیا، ایئر ایمبولینس سروس کے لیے ڈاکٹر اور اسٹاف کی ٹریننگ جاری ہے۔اجلاس میں سیکریٹری ایمرجنسی سروسز رضوان نصیر نے ایئر ایمبولینس سروس اور سی پی آر ٹریننگ پر بریفنگ دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں