معروف سینئر اداکار طلعت حسین انتقال کرگئے

کراچی (سی این پی )پاکستان کے معروف سینئر اداکار طلعت حسین انتقال کرگئے۔صدر کراچی آرٹس کونسل احمد شاہ نے بتایا کہ طلعت حسین کافی عرصے سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے، طلعت حسین کی صاحبزادی نے والد کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔

طلعت حسین بھارت کے شہر دہلی میں 1940 میں پیدا ہوئے تھے۔پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ افراد نے سینئر اداکار کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اداکارہ بشریٰ انصاری نے بھی انسٹاگرام پر اداکار کے انتقال کی خبر شیئر کی اور گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں