مشتعل افراد کےحملے میں ایس پی سٹی خان زیب اور ایک کانسٹبیل زخمی

اسلام آباد (سی این پی )سیکٹر ایف 10 میں  انٹرنیشنل فاسٹ فوڈ چین پر مشتعل افراد کےحملے میں ایس پی سٹی خان زیب اور ایک کانسٹبیل زخمی ہوئے ہوگئے۔اسلام آباد پولیس کے مطابق مشتعل افراد نے انٹرنیشنل فاسٹ فوڈ چین کوبند کرنےکی کوشش کی اور فاسٹ فوڈ چین میں موجود خواتین کوہراساں کیا۔

 پولیس کے مطابق شہریوں کے 15 پر کال کرنے کے ردعمل میں ایس پی سٹی خان زیب موقع پر پہنچے۔ پولیس کے مطابق شر پسند عناصر کے حملے میں ایس پی سٹی زون خان زیب زخمی ہوگئے، شر پسندوں نے ایک پولیس اہلکار کو بھی یرغمال بنانے کی کوشش کی۔پولیس کے مطابق ایس پی سٹی اور زخمی کانسٹیبل کو پمز اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ حملہ کرنے والے بعض افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں