صدر زرداری کی آبائی قبرستان پر حاضری، فاتحہ خوانی کی

نواب شاہ (سی این پی )صدر آصف علی زرداری نے نواب شاہ میں بلو جا قبا میں اپنے آبائی قبرستان پر حاضری دی۔انہوں نے اپنے والدین کی قبروں پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

صدر مملکت نے اپنی والدہ بیگم بلقیس سلطانہ اور مرحوم والد حاکم علی زرداری کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی۔صدر مملکت نے بلو جا قبا قبرستان میں دیگر عزیزوں اور رشتہ داروں کی قبروں پر پھول چڑھائے اور مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی۔صدر کی بہن فریال تالپور بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں