شمالی وزیرستان میں عید الاضحی پاک فوج کے سنگ عوام نے روایتی جوش و جذبہ سے منائی

راولپنڈی (سی این پی )شمالی وزیرستان میں عوام نے پاک فوج کے سنگ عید الاضحی کو روایتی جوش و جذبے سے منایا۔ شمالی وزیرستان کے عوام نے دینی فریضہ کے ساتھ ساتھ اپنے محافظوں کے ساتھ والہانہ محبت کا بھرپور اظہار کیا۔

پاک فوج کے جوانوں نے عوام میں اس پر مسرت موقع پر مٹھائی بھی تقسیم کی۔ شمالی وزیرستان کے عوام نے علاقے میں پائیدار امن کے لیے کی جانے والی کوششوں پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا ۔ قبائلی عوام خصوصا نوجوانوں نے اس موقع پر پاک فوج کے شانہ بشانہ وطن عزیز کی بقا و سلامتی کیلئے کھڑے رہنے کے عہد کو دہرایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں