قذافی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا کام جاری، محسن نقوی نے کام رفتار کا جائزہ لیا

لاہور(سی این پی )چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کیلئے قذافی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا کام جاری ہے، عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے باوجود چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قذافی سٹیڈیم کا دورہ کیا اور کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا، چیئرمین پی سی بی نے سٹیڈیم میں دفاتر مسمار کئے جانے کے عمل کا معائنہ کیا ، اس موقع پر انہوں نے تمام دفاتر کو 30 جون تک تمام دفاتر مسمار کرنے کے عمل کو مکمل کرنے کا ٹاسک بھی دیا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نے نقوی نے عید تعطیلات کے بعد مشینری اور مزدوروں کی تعداد بڑھانے کی ہدایت بھی کی، ان کا کہنا تھا کہ کام کی رفتار کو تیز کیا جائے ، اضافی وسائل لگا کر کام کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے، ان کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ سے قبل قذافی سٹیڈیم کے ساتھ نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن مکمل کریں گے۔ دورے کے دوران ایف ڈبلیو او کے حکام نے چیئرمین پی سی بی کو بریفنگ بھی دی، جنرل مینجر انفراسٹرکچر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں