پاک بحریہ کا گرائونڈ بیسڈ ڈیفنس سسٹم کے ایف این 6 میزائلوں کی فائرنگ کا مظاہرہ

راولپنڈی (سی این پی )پاک بحریہ نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے ’گراؤنڈ بیسڈ ائیر ڈیفنس سسٹم‘ کے ایف این 6 میزائلز کی فائرنگ کا مظاہرہ کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق میزائل نے ہوائی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

کمانڈر کوسٹ وائس ایڈمرل راجہ رب نواز تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ کمانڈرکوسٹ نے گراؤنڈ بیسڈ ائیرڈیفنس سسٹم کی آپریشنل تیاری پراطمینان کا اظہار کیا۔آئی ایس پی آر نے بتایاکہ پاک بحریہ دشمن کی کسی مہم جوئی کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں