پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدر عامر مغل کو ایک بار پھر گرفتار

اسلام آباد (سی این پی )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اسلام آباد کے صدر عامر مغل کو ایک بار پھر گرفتار کرلیا گیا۔پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدر کو ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) آفس کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔پی ٹی آئی سے منسلک ایک وکیل عاصم بیگ نے عامر مغل کی گرفتاری کی تصدیق کی۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما کی گرفتاری کی خبر ایسے وقت میں سامنے آئی جب کہ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو وفاقی دارالحکومت میں جلسہ کرنے کی اجازت دی تھی جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے عامر مسعود مغل کی درخواست نمٹا دی تھی۔

واضح رہے کہ رہنما پی ٹی آئی کو اس سے قبل جولائی میں اسلام آباد پولیس نے کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) اور وفاقی دارالحکومت کی پولیس کے اہلکاروں پر حملہ آور ہونے کے الزام میں گرفتار کیا تھا، تاہم اگلے روز ہی انسداد دہشت گری عدالت اسلام آباد ان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں