محرم الحرام کاچاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس6 جولائی کو کوئٹہ میں  ہو گا

اسلام آباد (سی این پی )محرم الحرام کاچاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولاناعبد الخبیر آزاد کی زیرصدارت 6 جولائی کو کوئٹہ میں  ہو گا جب کہ کراچی، اسلام آباد اورلاہور میں کے زونل ہیڈکوارٹرز میں بھی زونل کمیٹی کے اجلاس ہوں گے۔

دوسری جانب یو اے ای  میں   نئے اسلامی سال 1446 ہجری کا چاند 6 جولائی بروز ہفتے کو نظر آنے کا امکان ہے، اس مناسبت سے یو اے ای میں نئے اسلامی سال کا آغاز 7 جولائی بروز اتوار کو ہوگا۔  یو اے ای  حکومت نے پرائیویٹ سیکٹر  میں  7 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں