149 کلو سےزائد منشیات برآمد، 5 ملزمان گرفتار

اسلام آباد (سی این پی ) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی جانب سے منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ،پانچ مختلف کاروائیوں میں 149 کلو سےزائد منشیات برآمد، جبکہ 5 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ۔ترجمان اے این ایف کے مطابق مصری بانڈا روڈ نوشہرہ کے قریب گاڑی سے 100.8 کلو چرس اور 26.4 کلو افیون برآمد ہوئی ، شمالی بائی پاس کراچی پر ملزم سے20 کلو چرس برآمد ہوئی جبکہ پشاورمیں کالج کے قریب افغان باشندے سے 1 کلو چرس برآمدکی گئی۔

ترجمان کاکہنا ہے کہ ملتان میں پی سی ہوٹل کے قریب ملزم سے 1 کلو چرس برآمدہوئی جبکہ ایچ 13 اسلام آباد کے قریب نائجیرین باشندے سے 10 گرام کوکین برآمدکی گئی ۔ترجمان اے این ایف کے مطابق گرفتارملزمان کےخلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں