چیمپئنز آف لیجنڈز ٹورنامنٹ میں پاکستان چیمپئنز نے بھارت چیمپئنز 68 رنز سے ہرا دیا

برمنگھم (سی این پی )چیمپئنز آف لیجنڈز ٹورنامنٹ میں پاکستان چیمپئنز نے بھارت چیمپئنز 68 رنز سے ہرا دیا۔ بھارت چیمپئنز  بیس اوورز میں 244 رنز کا ہدف عبور نہ کرسکی۔پاکستان چیمپئنز کے 244 رنز کے تعاقب میں بھارت چیمپئنز مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 175 رنز بناسکی۔

برمنگھم میں پاکستان چیمپئنز نے مقررہ 20 اوور میں 4 وکٹ پر 243 رنز بنائے۔کامران اکمل 77 اور شرجیل خان نے 72 رنز کی اننگز کھیلی۔ صہیب مقصود 26 گیندوں پر 51 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ شاہد آفریدی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، شعیب ملک 25 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔بھارت چیمپئنز کے آر پی سنگھ، انوریت سنگھ، دھول کلکرنی اور پون نیگی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں