کراچی اور راولپنڈی کے درمیان سرسید ایکسپریس یکم ستمبر سے دوبارہ چلانے کا فیصلہ

لاہور(سی این پی )محکمہ ریلوے نے سر سید ایکسپریس ٹرین یکم ستمبر سے دوبارہ چلانے کا فیصلہ کیا ہے، ٹرین نجی شعبے کے تحت کراچی اور راولپنڈی کے درمیان چلائی جائے گی، ٹرین سروس 2022 میں تباہ کن سیلاب کی وجہ سے معطل کی گئی تھی۔

ریلوے حکام کے مطابق سر سید ایکسپریس نجی لاجسٹک کمپنی کے ساتھ شراکت داری کے تحت پھر شروع کی جائے گی، ٹرین چلانے کیلئے نجی آپریٹر اور ریلوے کے درمیان معاہدہ طے پا گیا، دونوں میں 2 ارب 86 کروڑ 86 لاکھ 38 ہزار روپے سالانہ کا معاہدہ طے پایا۔حکام کا کہنا ہے کہ محکمہ ریلوے نجی انتظامیہ کو ریلوے کی نئی بوگیاں، انجن، ڈرائیور اور ڈیزل فراہم کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں