وزیراعظم شہباز شریف آج شہر قائد کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے

اسلام آباد (سی این پی )وزیراعظم شہباز شریف آج شہر قائد کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔دورہ کراچی کے دوران وزیر اعظم وزیر اعلٰی سندھ مراد علی شاہ اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ملاقاتیں کریں گے، وزیر اعظم شہباز شریف کی تاجر برداری سے ملاقاتوں کا بھی امکان ہے۔

اس کے علاوہ شہباز شریف کراچی پورٹ کا دورہ کرتے ہوئے بندرگارہ کے آپریشنز کا جائزہ لیں گے۔یاد رہے کہ اس سے قبل 24 اپریل کو وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی آئے تھے، وزیر اعظم شہباز شریف نے وزرا کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دی تھی، گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ بھی ان کے ساتھ تھے۔بعد ازاں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وزیر اعلیٰ ہاؤس میں اجلاس ہوا، ترجمان کے مطابق اجلاس میں وزیراعلیٰ اور صوبائی کابینہ نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں