وزیراعظم نے 9 اور 10 محرم الحرم کو چھٹیوں کی منظوری دیدی

اسلام آباد (سی این پی )وفاقی حکومت نے16 اور 17 جولائی کو عام تعطیل کرنے کا اعلان کردیا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے نویں اور دسویں محروم الحرام کے باعث 2 روز کی چھٹیوں کی منظوری دی ہے۔وزیراعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے 2 روزہ تعطیلات کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔یاد رہے کہ 6 جولائی کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا تھا کہ محرم الحرام 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کوئٹہ میں میں ہوا جس میں محکمہ موسمیات، سپارکو اور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔

مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا، اکثر و بیشتر مقامات پر مطلع ابر آلود رہا لیکن چند مقامات پر مطلع صاف بھی رہا اور ملک کے کسی حصے سے چاند نظر آنے کی شہادت نہیں ملی۔انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں عدم رویت رہی اور چاند نظر نہیں آیا لہٰذا اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ یکم محرم 1440 ہجری 8 جولائی بروز پیر ہوگی جبکہ یوم عاشور 17 جولائی بروز بدھ ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں