سکیورٹی فورسز کی کارروائی، دہشتگرد گل بہادر کا قریبی ساتھی ہلاک

راولپنڈی (سی این پی )شمالی وزیر ستان میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلیجنس اطلاعات پر کیے جانے والے آپریشن میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد رزاق ہلاک ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والا دہشت گرد گل بہادر کا قریبی ساتھی تھا اور دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد 6 جنوری 2023 کو ملک شیر محمد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا اور 16 مارچ کو شمالی وزیرستان میں خودکش بم حملے کی سہولت کاری میں بھی شامل تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے دہشتگرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں