یوم دفاع پرفوجی جوانوں کوخراج عقیدت پیش کرتے ہیں، شیری رحمان

اسلام آباد(سی این پی) پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے یوم دفاع پر فوجی جوانوں کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب ان کی بدولت محفوظ زندگی گزار رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے اپنے پیغام میں کہا کہ یوم دفاع پر فوجی جوانوں کوخراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔شیری رحمان نے کہا کہ فوجی جوان اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں، ہم سب ان کی بدولت محفوظ زندگی گزار رہے ہیں۔واضح رہے کہ ملک بھر میں یوم دفاع یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا گیاجس کا مقصد وطن عزیز کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کے ساتھ ساتھ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظلوم کشمیریوں کے ساتھ پاکستانی عوام کی حمایت کا اعادہ کرنا ہے۔یوم دفاع پاکستان پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دن کا آغاز 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوا، نماز فجر کے بعد مساجد میں ملکی سلامتی اور کشمیریوں کی آزادی کی دعائیں کی گئیں۔شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے جی ایچ کیو میں یوم دفاع کی مرکزی تقریب منعقد ہوئی۔ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں