دشمن غلط فہمی میں نہ رہے اور کشمیر پر قبضے کے خواب دیکھنا چھوڑ دے، وزیراعلی کے پی

پشاور (سی این پی) وزیراعلی خیبرپختونخوامحمودخان نے کہا کہ آزادی حاصل کرسکتے ہیں تو اس کی حفاظت کرنا بھی بخوبی جانتے ہیں، دشمن غلط فہمی میں نہ رہے اور کشمیرپر قبضے کے خواب دیکھنا چھوڑ دے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخوامحمودخان نے یوم دفاع پر پیغام میں کہا جانوں کانذرانہ پیش کرنیوالے شہداکوخراج عقیدت پیش کرتے ہیں، 1965 میں فوج وقوم کاجذبہ دیدنی تھااورآج بھی وہی جذبہ زندہ ہے۔محمودخان کا کہنا تھا کہ آزادی حاصل کرسکتے ہیں تواس کی حفاظت کرنابھی بخوبی جانتے ہیں، دشمن غلط فہمی میں نہ رہے اورکشمیرپر قبضے کے خواب دیکھناچھوڑدے، کشمیریوں کیساتھ ہیں کشمیرکی آزادی تک سکون سے نہیں بیٹھیں گے۔وزیراعلی کے پی نے مزید کہا امن پسندہیں مگرلڑائی کی نوبت آئی توخون کے آخری قطرے تک لڑینگے، دنیا مسئلہ کشمیرکوآسان نہ لے،نزاکت اور حساسیت کو سمجھے، بھارتی سرکارکی احمقانہ حرکتیں پورے خطے کا امن تباہ کر سکتی ہیں۔خیال رہے ملک بھر میں یوم دفاع یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا جا رہا ہے، جس کا مقصد وطن عزیز کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کے ساتھ ساتھ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظلوم کشمیریوں کے ساتھ پاکستانی عوام کی حمایت کا اعادہ کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں