ڈوگر ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام چکیاتاں اپر دیر کے مقام پر تین روزہ فری آئی کیمپ

اپر دیر(سی این پی) ڈوگر ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام چکیاتاں اپر دیر کے مقام پر تین روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد۔ اس آئی کیمپ میں علاقہ کے لوگوں کی آنکھوں کا فری چیک اپ ۔آپریشنز اورمفت ادویات مہیا کی جارہی ہیں۔ معروف آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر خالد ڈوگر ہمیشہ کی طرح اعزازی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ یہ کیمپ 29 ستمبر تک جاری رہے گا اس فری آئی کیمپ کے انعقاد میں الخدمت فاؤنڈیشن کی مقامی انتظامیہ کا بھرپور تعاون شامل ہے۔چیئر مین ڈوگر ویلفیئر ٹرسٹ سردار جاوید اقبال ڈوگر نے بتایا کہ فری آئی کیمپ کے پہلے روز ایک سو پچاس مریضوں کو چیک کیا گیا جبکہ بارہ افراد کی آنکھوں کے فری آپریشن کیئے گئے ۔تمام مریضوں کو مفت ادویات اور عینکیں مہیا کی گئیں ۔ڈوگر ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب علاقہ کے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ آنکھوں کے مرض میں مبتلا لوگ نہ صرف خود فائدہ اٹھائیں بلکہ اپنے عزیز و اقارب کو بھی اس سہولت کی اطلاع کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ فائدہ اٹھا سکیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں