گورنمنٹ شہید محمد غسان خان سینٹینل ماڈل ہائی سکول نمبر ایک لکی مروت میں گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اور ہائی سکولزسربراہان کا اجلاس

لکی مروت (سی این پی )گورنمنٹ شہید محمد غسان خان سینٹینل ماڈل ہائی سکول نمبر ایک لکی مروت میں گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اور ہائی سکولزسربراہان کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ڈی ای او ڈاکٹر عبدالمالک نے کی۔ اجلاس میں اے ڈی ای او سپورٹس ڈاکٹر احسان اللہ بھی شریک تھے۔ اجلاس میں سکولوں کے سالانہ کھیلوں کے مقابلوں سے متعلق معاملات زیر غور آئے۔ پرنسپل وجیہہ اللہ خان اور ایس آئی پی ای شفیع اللہ خان نے گزشتہ ٹورنامنٹ کی رپورٹ پیش کی۔ سال 2024 کے لئے اتفاق رائے سے پرنسپل منور حسین کو جنرل سیکرٹری اور آئی پی ای نعمت اللہ خان میناخیل کو ڈپٹی جنرل سیکرٹری منتخب کرلیا گیا۔ڈی ای او ڈاکٹر عبدالمالک نے اپنے خطاب میں کھیلوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور سکول سربراہان پر زور دیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ طلبہ کی ہم نصابی سرگرمیوں میں شرکت یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ سپورٹس ٹورنامنٹ کی آڑ میں تدریسی سرگرمیاں اور سکولوں کی فعالیت کسی صورت متاثر نہیں ہونی چاہیے اور نہ ہی اس بہانے اساتذہ کی سکولوں سے غیر حاضری برداشت کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں