گورنمنٹ شہید محمد غسان خان سینٹینل ماڈل ہائی سکول نمبر ایک لکی مروت میں تقسیم انعامات کی تقریب

لکی مروت (سی این پی )گورنمنٹ شہید محمد غسان خان سینٹینل ماڈل ہائی سکول نمبر ایک لکی مروت میں تقسیم انعامات کی تقریب منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لکی مروت ڈاکٹر عبدالمالک نے فرسٹ ٹرم امتحان کے پوزیشن ہولڈر طلبہ میں ٹرافیاں تقسیم کیں۔تقریب کی صدارت پرنسپل شیر نواز خان نے کی دیگر شرکاء میں اے ڈی ای او سپورٹس ڈاکٹر احسان اللہ، پرنسپل عبد القیوم خان، وائس پرنسپل خلیل الرحمٰن اور سکول سربراہان شامل تھے۔ڈی ای او ڈاکٹر عبدالمالک کا سکول پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا انہیں ہار پہنائے گئے سکاوٹ اور رائفل ڈرل دستوں نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔وائس پرنسپل خلیل الرحمٰن نے سکول کی نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ پی ٹی پلاٹون نے جسمانی مشق اور کرتب کا شاندار مظاہرہ کیا اور خوب داد وصول کی۔ڈی ای او ڈاکٹر عبدالمالک نے اپنے خطاب میں سکول انتظامیہ اور اساتذہ کی تعریف کی اور کہا کہ طلبہ کی اس نہج پر تعلیم و تربیت کی جائے کہ وہ مستقبل کے چیلنجر کا موثر طریقے سے مقابلہ کرسکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں