وزیر اعلیٰ پنجاب نواز شریف کےہمراہ دورہ لندن پر جائینگی، شیڈول طے

لاہور(سی این پی )نواز شریف کا لندن، امریکہ و یورپ کے دوروں کا شیڈول طے ہوگیا۔ دورہ لندن کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی ان کےہمراہ ہونگی،شیڈول کےمطابق مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف 25 اکتوبر کو لاہور سے پانچ ممالک کے دوروں کیلئے روانہ ہوں گے،نواز شریف 25 اکتوبر کو لاہور سے دبئی روانہ ہونگے جہاں ایک دن قیام کے بعد لندن روانہ ہو جائینگے،29 اکتوبر کو نواز شریف لندن سے امریکا روانہ ہو جائینگے ، نواز شریف امریکہ میں 4 روز قیام کے بعد واپس لندن پہنچیں گے، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نومبر کے پہلے ہفتے لندن جائیں گی،چند روز قیام کے بعد نواز شریف اور مریم نواز شریف دونوں یورپ کے مختلف ممالک کے دورے کریں گے۔ نواز شریف دوروں کے موقعوں پر اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔اس دوران نواز شریف اپنی طبی معائنہ بھی کرائینگے، یاد رہے آئینی ترامیم کے باعث نواز شریف نے اپنا دورہ پہلے ملتوی کیا تھا، اب وہ لندن میں اپنا چیک اپ کروائیں گے، اہم سیاسی ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں