گورنمنٹ شہید محمد غسان خان سینٹینیل ماڈل ہائی سکول نمبر ایک میں انسداد رشوت ستانی پر تقریری، مضمون نویسی اور پینٹنگ مقابلے

لکی مروت (سی این پی)قومی احتساب بیورو خیبر پختونخوا کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لکی مروت ڈاکٹر عبدالمالک کی زیر نگرانی گورنمنٹ شہید محمد غسان خان سینٹینیل ماڈل ہائی سکول نمبر ایک لکی سٹی میں انسداد رشوت ستانی پر تقریری، مضمون نویسی اور پینٹنگ مقابلے منعقد ہوئے جس میں سرکاری سکولوں کے طلبہ نے حصہ لیا۔اردو تقریری مقابلے میں گورنمنٹ شہید محمد غسان خان سینٹینیل ماڈل ہائی سکول نمبر ایک لکی سٹی کے سید حمزہ عباس نے پہلی، گورنمنٹ ہائی سکول نمبر دو لکی کے عبداللہ نے تیسری اور گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول نمبر تین لکی کے محمد انور نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔ انگریزی تقریری مقابلے میں گورنمنٹ شہید محمد غسان خان سینٹینیل ماڈل ہائی سکول نمبر ایک لکی سٹی کے نور الدین نے پہلی، گورنمنٹ ہائی سکول نمبر دو لکی کے طلحہٰ نے دوسری اور گورنمنٹ پرائمری سکول بہاری کالونی سرائے نورنگ کے عبدالرؤف نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔

اردو مضمون نویسی مقابلے میں حمزہ یوسف نے پہلی، محمد مصطفیٰ نے دوسری اور گورنمنٹ شہید محمد غسان خان سینٹینیل ماڈل ہائی سکول نمبر ایک لکی کے محمد حسنین نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔انگریزی مضمون نویسی مقابلے میں گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول نمبر تین لکی کے محمد ذیشان نے پہلی، گورنمنٹ ہائی سکول نمبر دو لکی کے محمد اکمل نے دوسری اور گورنمنٹ شہید محمد غسان خان سینٹینیل ماڈل ہائی سکول نمبر ایک لکی کے محمد افنان نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔پینٹنگ مقابلے میں گورنمنٹ مڈل سکول مرمنڈی ملتان کے محمد وقاص نے پہلی، گورنمنٹ شہید محمد غسان خان سینٹینیل ماڈل ہائی سکول نمبر ایک لکی کے عثمان اللہ نے دوسری اور گورنمنٹ مڈل سکول خوئیداد خیل کے محمد حمزہ حنیف نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔اے ڈی ای او سپورٹس حبیب الرحمان اور ایونٹ منیجمنٹ و جائزہ کمیٹی کے اراکین بشمول پرنسپل وجیہہ اللہ، سینئر ایس ایس تاج محمد خان و عبدالقیوم خان، ایس ایس خلیل الرحمان و ڈاکٹرجمشید اقبال،گل رحمان اور ہارون رشید نے پوزیشن ہولڈر طلبہ میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں