مانچسٹر(سی این پی )ایشیز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ میں ایک بار پھر کینگروز کا جادو چل گیا۔ آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست دے کر سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کر لی۔ایشیز سیریز کا چوتھا ٹیسٹ مانچسٹر میں کھیلا گیا جس میں انگلش ٹیم 383 رنز کے تعاقب میں 197 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ اس طرح آسٹریلیا نے چوتھے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 185 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 2-1 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔پیٹ کمنز نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ سٹیو سمتھ کو بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔اس سے قبل آسٹریلیا نے دوسری اننگز 186 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈکلیئر کی تھی ۔ سمتھ نے 82 رنز کی اننگز کھیل کر ہدف کو 383 رنز تک پہنچایا۔ جبکہ کینگروز نے پہلی اننگز بھی 497 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کی تھی۔ انگلش ٹیم پہلی اننگز میں 301 جبکہ دوسری اننگز میں 197 رنز بناسکی۔
یاد رہے کہ سیریز میں نا قابل شکست برتری کی بدولت ایشیز کی ٹرافی پر کینگروز کا قبضہ ایک بار پر یقینی ہو گیا ہے۔
