اسلام آباد(سی این پی)معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کشمیری عزاداروں پر حملہ بھارتی ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال ہے، وہ دن دور نہیں جب یزید کی طرح ظالم مودی بھی عبرت کا نشان بنے گا اور کشمیر آزاد ہو گا۔اپنے ٹویٹ میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ نہتے کشمیری عزاداروں پر مظالم اور گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہیں، فسطائی مودی نے مظلوم کشمیریوں کے بنیادی آئینی اور جمہوری حقوق سلب کر کے ان کی مذہبی آزادی بھی چھین لی۔
