اسمارٹ فونز کے فیچرز خطرے میں ہیں

اسلام آباد(سی این پی)کروڑوں اسمارٹ فونز 31 دسمبر کے بعد واٹس ایپ کی سہولت سمیت کئی فیچرز سے محروم ہوجائیں گے۔ واٹس ایپ انتظامیہ اور پی ٹی اے دونوں ہی خبردار کرچکے ہیں لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ محض پانچ یا چھ فیصد سے زیادہ پاکستانی صارفین متاثر نہیں ہوں گے۔واٹس ایپ صارفین کو خبردار کیا جارہا ہے کہ اپنے اسمارٹ فونز کی مدت سیٹنگ میں ابائوٹ فون یا ابائوٹ ڈیوائس کا آپشن استعمال کرکے ورژن اور سیٹ کی عمر دیکھ لیں، کیوں کہ کچھ تبدیلیوں کے بعد یہ فون کارآمد نہیں رہیں گے۔سال2012 کے بعد والے فونز کو زیادہ سے زیادہ سافٹ ویئر اپ گریڈیشن کی ضرورت پڑسکتی ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپکا فون نئے اینڈرائیڈ سسٹم کوسپورٹ کرتا ہے تواپ گریڈ کرنا کوئی مشکل نہیں،ایک سافٹ وئیر ڈائون لوڈ کرنا ہوتا ہے اور پورا فون اپ گریڈ کیا جاسکتا ہے۔ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ تھری جی ، فور جی پاکستان میں اگرچہ تاخیر سے متعارف ہوا لیکن اس کی وجہ سے کروڑوں صارفین کے اسمارٹ فونز بچ گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں