ٹک ٹاک ویڈیو کا جنون،نوجوان طالبعلم جان کی بازی ہارگیا

سیالکوٹ(سی این پی)آج کل نوجوان طبقے میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کا رجحان بہت بڑھ چکا ہے اور کئی نوجوان اپنی جان جوکھوں میں ڈال کر ویڈیوز بناتے ہیں جسکی وجہ سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں،تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کا رہائشی طالب علم دوستوں کے ہمراہ ٹک ٹاک ویڈیوبناتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔پولیس کے مطابق تینوں دوست ٹک ٹاک بنارہے تھے کہ اچانک گولی چل گئی، گولی لگنے سے سیالکوٹ کے نواحی علاقےکھروٹا سیداں کا رہائشی فرسٹ ایئرکا طالبعلم عمار حیدر جاں بحق ہوگیا،فرسٹ ایئر کا طالب علم عمار اور دوست پستول کے ساتھ ویڈیو بنا رہے تھے،واضح رہے کہ یہ کوئی نیا واقعہ نہیں اس سے قبل بھی متعدد بار منچلے نوجوان ایڈونچر کرنے کے چکر میں جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔ ٹک ٹاک سے قبل سیلفی کے شوقین افراد اپنی زندگی داؤ پر لگاتے رہے ہیں اور متعدد نوجوان جان کی پرواہ کئے بغیرسیلفی بناتے ہوئے جاں بحق ہوچکے ہیں اور اب ٹک ٹاک ویڈیوز بناتے ہوئے اموات کی شرح میں اضافہ ہورہا ہےجس کی روک تھام کےلئے سرکاری سطح پر اقدامات اٹھانا ناگزیر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں