سی پیک کے تحت توانائی کے منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کردی گئی،سی پیک اتھارٹی

اسلام آباد(سی این پی)چین پاکستان اقتصادی راہدری ( سی پیک)منصوبے کے تحت ملک میں توانائی کے بحران کے قابو پانے کے لئے مختلف منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کردی گئی ہے جس سے سستی بجلی سسٹم میں شامل کرنے کے ساتھ ساتھ لوڈشیڈنگ سے مستقل طورپر نجات مل جائے گی۔سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق ساہیوال کول پاور پلانٹ1320 میگاواٹ، پورٹ قاسم پاورپلانٹ 1320 میگاواٹ، حب پاور پلانٹ 1320 میگاواٹ منصوبے مکمل ہوچکے ہیں جبکہ سکھی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ، قائد اعظم سولر پارک ، کوہالہ ہائیڈل پاور پراجیکٹ، تھر مائن مائوتھ پاور پلانٹ سمیت دیگر کئی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔سی پیک کے تحت ان منصوبوں کی تکمیل پاکستان میں توانائی کے شعبہ کی بہتری اور عوام کو سستی بجلی کی فراہمی کے لئے بہت اہم ہے اور ان منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کے لئے حکام کے تعاون سے نگرانی کا بھی ایک جامع نظام وضع کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں