کم عمرترین آئی ٹی ماہرارفع کریم کوہم سے بچھڑے آٹھ برس بیت گئے

لاہور(سی این پی )دنیا کی کم عمر ترین مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل ارفع کریم رندھاوا کی آٹھویں برسی منگل کو منائی جائے گی ۔ارفع کریم رندھاوا 2 فروری 1995ء کو لیفٹیننٹ کرنل (ر)امجد کریم رندھاوا کے ہاں فیصل آباد میں پیداہوئیں ۔ انہوں نے دنیاکی کم عمر ترین مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل کااعزاز حاصل کرنے کے علاوہ فاطمہ جناح گولڈ میڈل،سلام پاکستان یوتھ ایوارڈ اورصدارتی پرائیڈ آف پرفارمنس سمیت دیگراعزازات حاصل کرکے پاکستان کا نام دنیا بھر میں بلند کیا۔ارفع کریم مختصر علالت کے بعد 14جنوری 2012ء کو داغ مفارقت دے گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں